قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح بیدیاں میں آگ لگنے سے ایک عورت جھلس کر ہلاک ہو گئی۔ بیدیاں کی رہائشی کبریٰ بی بی اپنے بستر پر لیٹی سگریٹ نوشی میں مصروف تھی سگریٹ سے چنگاری بستر پر گری جس سے آگ بھڑک گئی اور کبریٰ بی بی جھلس گئی جس کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ہسپتال بھی منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
قصور: سگریٹ سے چنگاری بستر پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی‘ خاتون جھلس کر جاں بحق
Dec 28, 2014