مریدکے: لین دین کے جھگڑے پر گولی مار کر بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا

Dec 28, 2014

فیروز والا+ مریدکے (نامہ نگار) لین دین کے تنازعہ پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی نے گولی مار کر بڑے بھائی کو ہلاک کر دیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ فتح پوری (مریدکے) میں سابق فوجی عصمت علی اور اس کے چھوٹے بھائی عابد علی کے درمیان رقم کے لین دین کے سلسلہ میں تلخ کلامی ہوئی جس پر عابد نے مشتعل ہو کر گولی مار کر بڑے بھائی کو ہلاک کر دیا۔ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں