فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر جہاد کے فتوے دینے والے گمراہی کا شکار ہیں۔ خارجی خود کو سچے مسلمان اور دوسروں کو واجب القتل سمجھتے ہیں انہیں کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کا خون بہانے والے دوست اور پاکستانی مسلمان کافر نظر آتے ہیں۔ اللہ کے دشمنوں نے خارجیوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھادی ہے کہ مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی مددکے بجائے پاکستان کے اندرجہاد کی ضرورت ہے۔ کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے۔علماء کرام قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کو اس فتنہ سے آگاہ کریں اور نوجوانوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔ وہ مرکز خیبر نشاط آباد میں جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے میدانوں میں قربانیاں و شہادتیں پیش کرکے کفار کے مقابلہ میں کامیابیاں حاصل کیں ہمیشہ دشمنان اسلام نے ان فتنوں کو ہوا دی اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کیں۔ صحابہ کرام کے دور میں بھی یہودیوں نے اس فتنہ کی آبیاری کی۔ آج کے حالات کا جائزہ کیا جائے تو یہاں بھی یہی صورتحال نظرآتی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے فتنہ کو پھیلانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیںکسی مسلمان کیلئے کسی دوسرے مسلمان بھائی کا قتل جائز نہیں ہے۔