پشاور (نوائے وقت رپورٹ) معروف پشتو گلوکارہ کرشمہ شہزادی انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنے کے دوران کرشمہ شہزادی دم توڑ گئیں۔ والدہ نے الزام لگایا ہے کہ چارسدہ کے نجی کلینک میں انجکشن لگتے ہی گلوکارہ کرشمہ کی حالت غیر ہو گئی۔