پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (س) کے امیر مولانا سمیع الحق نے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا اور شہدا کیلئے فاحہ خوانی کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام بچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ پشاور ہمارے لئے نائن الیون سے بھی بڑا ہے۔