دینی مدارس کی کردار کشی مغرب کی گھناؤنی ذہنیت ہے: عبدالرحمن عزیز

Dec 28, 2014

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ انٹر نیشنل ایجنڈا ہے۔ دینی مدارس کی کردار کشی کرنا مغرب کی گھنائونی ذہنیت ہے ۔مدارس دہشت خانے نہیں امن کے گہوارے ہیں اور اسلام کے مضبوط قلعے ہیں  ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے رہنماء عبدالرحمن عزیز نے میڈیامیں جاری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کو دہشت خانے قرار دینے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں  ۔ سیکولر اور لادین طبقہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مدارس پر جھوٹے الزامات لگا کر بدنام کرر ہاہے   مدارس سے بچے قر آن و سنت اور اسلامی  تعلیمات سے روشناس ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  مدارس دینیہ کے تمام بورڈ ز نے ہر سطح پر  حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور کر رہے ہیں ملک میں مساجد اور مدارس ودیگر سرکاری و نجی اداروں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے  حکومت  عوام کے جان و مال کا تحفظ کے علاوہ مدارس و مساجد اور اداروں کی سکیورٹی کے لئے فوری عملی اقدامات  اٹھائے۔

مزیدخبریں