نیویارک (آن لائن) امریکی بحریہ نے سمندر بیسڈ نئے ڈرون ہیلی کاپٹر ایم کیو ایم ایٹ سی فائر سکائوٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے فائر سکائوٹ پروگرام منیجر چیف ڈوجڈ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وی ایس ایس دو نہام سے ایم کیو ایم ایٹ سی فائر سکائوٹ کی کامیاب پرواز میں بحریہ کے لئے اہم سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ نے یہ تجربہ ڈرون کی مختلف رفتار میں بحری جہاز پر لیڈنگ کے لئے رسائی کی صلاحیت اور مختلف ہوائی صورت حال میں اس کی صلاحیتوں کی پیمائش بارے آگاہی کے لئے کیا ہے۔