بے نظیر بھٹو کی شہادت کا سب سے زیادہ فائدہ زرداری کو ہوا: مشرف

Dec 28, 2014

کراچی (نیشن رپورٹ + آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی موت کا سب سے بڑا فائدہ ان کے شوہر آصف علی زرداری کو ہوا۔ زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا وہ دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے کی بجائے قاتلوں کو تلاش کریں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو پہلے مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر کے قاتلوں کا پیچھا کرنا چاہئے۔ دریں اثناء پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے‘ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ”پراکسی وار“ کا خطرہ ہے‘ نیٹو بھارت کو افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف بیس کے طور پر استعمال کرنے سے روکے۔ برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے اور وہ پاکستان پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔
مشرف

مزیدخبریں