ٹھٹھہ(آئی این پی)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بننے والی فوجی عدالتیں سیاسی کارکنوں کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئیں عدالتیں صرف ان علاقوں میں قائم کی جائیں جہاں دہشت گردانہ کارروائیاں ہو رہی ہیں ۔ وہ ہفتہ کو دڑو میں بیداری مارچ کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف بننے والی عدالتوں کا قیام چاروں صوبوں کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ‘ پارلیمنٹ ‘ سپریم کورٹ ‘ پارلیمانی کمیٹی کی باہمی مشورے سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 150 غیر رجسٹرڈ مدرسے ہیں اس کا جواب نواز شریف ‘ آصف زرداری ‘ پرویز مشرف ‘ عمران خان دیں کیونکہ یہ سب حکمرانی کرنے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی منائی جا رہی ہے لیکن زرداری خاندان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ ، وزراء کسی نے بھی مقدمہ کی پیروی نہیں کی ۔ سندھ میں رشوت خوری ‘ کرپشن عروج پر ہے ۔
فوجی عدالتیں سیاسی کارکنوں کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئیں: ایاز لطیف پلیجو
Dec 28, 2014