پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر ہی دم لیں گے: سعد رفیق

جہلم (پ ر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاک میڈیا سنٹر یورپ کے وفد کے نمائندگان وقار ملک اور فہد اسلام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ ملک کو خوشحال بنا کر ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑا کرنے کا عہد کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر ہی دم لیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں چند افراد حالات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک جگہ بیٹھنا خوش آئند ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہو کر ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے جدوجہد کرینگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنا دیا جائے گا۔ میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ان کا حق دلوائیں گے ہر شخص محفوظ ہو گا اور پرامن طریقے سے اپنا کاروبار کر سکے گا عوام ثابت قدم رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...