سکھر (آن لائن) سابق وفا قی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے دہشت گرد تو اکٹھے ہو گئے ہیں مگر ہم اکٹھے نہیں ہو سکے، فو جی عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈا ٹھیک نہیں ہے ان کا ڈرافٹ اور تجاویز کو پارلیمنٹ میں لایا جائے گا اور اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کر ے گی۔ انہوں نے کہا کتنے شرم کی بات ہے کہ دہشت گرد اکٹھے ہو گئے ہیں مگر ہم اکٹھے نہیں ہو سکے ہیں اگر ہم نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو قوم اور ماؤں کو کیا جواب دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے بلاول بھٹو کا برسی میں نہ آنا سوالیہ نشان نہیں، یہ پارٹی کی پالیسی ہے جو اس نے ملک کے حالات کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے، یہ پارٹی پالیسی ہے کہ ایک وقت میں ایک لیڈر میدان میں ہو گا۔