تیونس (اے پی پی)تیونس کے الیکشن کمشن نے ملک کے پہلے آزاد صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کو ملتوی کر دیا ہے۔ انتخابی نتائج کو ملتوی کئے جانے کی وجہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلیں ہیں۔ تیونس کے الیکشن کمشن کے سربراہ شفیق سرسر کا کہنا ہے کہ انتظامی کورٹ نے گزشتہ روز دو شہریوں کی طرف سے دائر کی جانے والی اپیلیوں کو مسترد کر دیا ہے اور صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔