فوجی عدالتیں بننے سے زرداری، نوازشریف کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھے گا مشرف پر تنقید بلاجواز ہے: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے سابق صدر زرداری کی اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف پر تنقیدکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ زرداری ٹولے کو اب اپنا انجام صاف نظر آ رہا ہے۔ زرداری نے ہمیشہ قومی مفاد کو نظرانداز کر کے ذاتی مفادات کو ترجیح دی‘ فوجی عدالتوں کا قیام زرداری اور اس کے حواریوں کی موت ہے‘ اب جلد نواز شریف اور زرداری کی تمام کالی کرتوتوں سے پردہ اٹھے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...