دہشت گردی کیخلاف سیاسی اور فوجی قیادت ایک صفحہ پر آ چکی پاکستان کی جنگ جیتیں گے : شہباز شریف

Dec 28, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزچیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر کی قیادت میں کینیڈا پاکستان بزنس کونسل اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے تو دوسری طرف توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا سانحہ پشاور تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس میں سکول کے معصوم بچوں کو سفاک دردندوں نے بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہو چکی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سیاسی اور فوجی لیڈرشپ بھی دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر آ چکی ہے۔ اتحاد اور اتفاق کا جو شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور انشاءاللہ اتحاد کی اسی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ کیلئے صفایا کرکے پاکستان کو امن دیں گے اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دینگے۔ انہوں نے کہا یہ جنگ آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے جو ہر قیمت پر جیتیں گے کیونکہ دہشت گردی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، کینیڈاپاکستان بزنس کونسل پنجاب میں توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ پنجاب اور اونٹیریو کے درمیان تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پاکستان کا سب سے منفرد پہلا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے اور سو میگاواٹ کا یہ منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کینیڈا کے بزنس مین سولر پارک میں بھی سولر منصوبے لگانے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم منیر، کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران اور کاروباری شخصیات نے کہا وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور اور پنجاب کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب آ کر حقیقی معنوں میں ترقی نظر آتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو کینیڈا کے صوبے اونٹیریو کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔ مزید براں محمد شہباز شریف سے دوسرے روز بھی سینئر صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور صحافی کالونی لاہور کے ترقیاتی امور پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ حکومتی اقدامات سے صحافی کالونی لاہور میں مزید 300 صحافیوں کو چھت فراہم کی گئی ہے۔ صحافی کالونی میں ایف بلاک کا اضافہ حکومت کا صحافیوں کیلئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میںپہلی فرصت میں ایف بلاک کا افتتاح کروں گا اور بہت جلد لاہور پریس کلب کا دورہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا صحافی کالونی میں صحافیوں کے بچوں کو تعلیم کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا اور صحافی برادری کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ڈسپنسری بھی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی صحافی کالونی میں کمرشل ایریا کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی لاہور پریس کلب کے باہر ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے میٹنگ کرکے قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا ارشد، سیکرٹری اطلاعات مومن آغا، پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز اور ڈی جی پی آر اطہر علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بھی ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت نے کوئلے، سولر، ونڈ اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔ حکومت سستے ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے حکومت گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے کارخانے لگانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کراچی میں ایل این جی ٹرمینل اگلے برس کے آغاز میں کام شروع کردے گا۔ وزیراعلیٰ نے چینی کمپنی کی جانب سے ایل این جی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا اس ضمن میں قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری سنیٹر عباس خان آفریدی نے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے امن ناگزیر ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ مزید براں محمد شہباز شرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔جس مےںصوبے مےں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورسکےورٹی انتظامات کا جائزہ لےا گےا۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کا تحفظ رےاست کی ذمہ داری ہے اوراس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی موجودہ صورتحال مےں قانون نافذ کرنے والے ادارے تندہی اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دےں۔سکولوں ،کالجوں اور ےونےورسٹیوںمےں سکےورٹی کے وضع کردہ پلان پر عملدر آمد ےقےنی بناےا جائے ۔اشتعال انگےز لٹرےچر اور موادپھےلانے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف

مزیدخبریں