لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ ائرپورٹ سے براستہ سڑک جاتی عمرہ گئے راستے میں سکیورٹی کے معمول کے مطابق انتظامات تھے۔ راستے میں کئی جگہ لوگوں نے وزیراعظم نوازشریف کی گاڑی کو دیکھ کر ان کی طرف ہاتھ ہلائے اور خیرمقدمی نعرے لگائے۔ دریں اثناءوزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس کل پھر طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پارلیمانی رہنماﺅں کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آج اجلاس بلایا ہے۔
پارلیمانی رہنما
نوازشریف نے کل پھر پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس بلا لیا
Dec 28, 2014