ملتان: دو بار بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو 26 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ

ملتان (آئی این پی) ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو مرتبہ بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ہفتہ کوملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ لوہاری گیٹ کے استغاثہ کے مطابق 28 جولائی 2014ءکو 15 پرپولیس کو اطلاع دی گئی کہ حسین آگاہی چوک پر ایک دکان کے تھڑے کے نیچے بم موجود ہے۔ اسی طرح 29 جولائی 2014 کو 15 پر پولیس ایک اور اطلاع موصول ہوئی کہ شاہ شمس پارک میں بم رکھا گیا جس پر پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو سمیت دوسرے ادارے موقع پر پہنچے اور متعلقہ مقامات کو فوراً خالی کروا لےا گیا۔ بم کی اطلاع کے فوراً بعد لوگوں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ موبائل ٹریکنگ کے ذریعے اطلاع دینے والے رانا یوسف کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم رانا یوسف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجموعی طور پر 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔
ملتان سزا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...