پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی تحقیقات کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے اور تفتیش کا دائرہ افغانستان تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نوشہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ننھے شہیدوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ افغانستان کے بہتر نتائج سامنے آئے۔ افغان مہاجرین کو کرائے پر مکان دینے والوں کیخلاف کرایہ داری کے نئے قانون کی مطابق مقدمات چلائے جائینگے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وفاقی ادارے نادرا میں موجود ان کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کاروائی کریں ۔جو افغان مہاجرین کو پاکستان شہریت دیکر قومی شناختی کارڈ دے رہے ہیں ۔
پرویز خٹک