مودی کا دورہ خوش آئند،بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی ساتھ لانا چاہئے تھا:اداکارہ میرا

Dec 28, 2015

اسلام آباد (آن لائن) خورو اداکارہ میرا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے وفد میں دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی ساتھ لاتے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مودی کا اچانک دورہ خوشگوار تھا انہوں نے اداکار عامر خان کے خلاف طوفان بدتمیزی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ عامر خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں ان کے ساتھ بھارت میں اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ 

مزیدخبریں