گلگت بلتستان میں برفباری جاری، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 28, 2015

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق یخ بستہ ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں،استور،غذر سمیت دیگرشہروں میں وقفے وقفے سے بارش برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سرٹاپ اور بٹوگاہ ٹاپ،نیاٹ ویلی اور نانگا پربت پر برفباری سے سردی اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ضلع غذر میں گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے اور اب تک ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑچکی ہے۔ جس کے باعث بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ادھر استور میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں