ٹیوٹا اور سدرن پنجاب ایمبرائیڈری انڈسٹریز ملتان کے درمیان معاہدہ

Dec 28, 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب زراعت اورلائیو سٹاک کے وسائل سے مالامال ہے اس زون کو ایمبرائیڈری اور ہینڈ میڈمصنوعا ت میں مہارت حاصل ہے اس حوالے سے خواتین کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ان مصنوعات کی جدید فنی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کی اشدضرورت ہے جس کو پورا کرنے کیلئے ٹیوٹا بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان مصنوعات کو دنیا بھر میں مزید پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں سامنے لایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا اور سدرن پنجاب ایمبرائیڈری انڈسٹریز ملتان کے ساتھ معاہدے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیئر مین سدرن پنجاب ایمبرائیڈری انڈسٹریز ملتان ناصر سلیم چوہدری نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

مزیدخبریں