لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعظم نوازشریف کی نواسی و مریم نوازکی بڑی صاحبزادی مہرالنساءصفدر اور ممتازصنعتکارمیاںمنیرکے صاحبزادے راحیل منیرکی دعوت ولیمہ گزشتہ روزرائے ونڈروڈپرواقع اتحاد فارم ہاو¿س میںمنعقد ہوئی ۔ تقریب میںوزیراعظم میاںنوازشریف،بیگم کلثوم نواز، دلہن کی پرنانی بیگم شمیم شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،بیگم صبیحہ عباس شریف،جنید صفدر، ماہ نورصفدر،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق، وفاقی وزراءاسحاق ڈار، پرویزرشید، خواجہ آصف، سینیٹرزنجمہ حمید، نہال ہاشمی، مشاہداللہ خان، نزہت عامر صادق، سردارذوالفقار کھوسہ ،پرویزملک،عبدالقادر گیلانی،تہمینہ دولتانہ، عارفہ خالد پرویز، شائستہ پرویزملک، خالدہ منصور،ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، طاہرہ اورنگزیب،عشرت اشرف،خواجہ احمدحسان،کانجی رام، زعیم قادری، عظمیٰ قادری، شہزادی کبیر، فرزانہ بٹ، صفیہ اسحق، راحیلہ خاد م حسین، فوزیہ ایوب، فرح منظور، نبیرہ نعیمی، جاوید ہاشمی، سعدیہ ندیم، تحسین فواد، عائشہ جاوید، ڈاکٹرفرزانہ نذیر، لیاقت بلوچ، میاںمنیر، میاںعامر، ڈاکٹرراغب نعیمی کے علاوہ دونوںخاندانوںکے دوست احباب، رشتہ دار، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت مختلف سیاسی وسماجی شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔دولہاکے والدین ، بہنوں، کزنز و دیگر رشتہ دارخواتین نے مہمانوںکوخوش آمدیدکہا دلہن کی والدہ مریم نواز اپنی دادی بیگم شمیم شریف ، شوہرکیپٹن (ر) صفدراور والدہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ پنڈال میں داخل ہوئیں۔ دلہن مہرالنساءصفدر نے ہلکے فیروزی رنگ کاعروسی لباس جبکہ دولہاراحیل منیر نے ڈارک گرے سوٹ پہنا ہوا تھاجبکہ پنڈال کو دلہن کے ڈریس کے رنگوںکے فیروزی اور سفیدپھولوںسے شاعرانہ اندازمیں آراستہ کیاگیاتھا۔مہمان مردوںاور عورتوںکیلئے الگ الگ انتظام کیاگیاتھا۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ہمراہ تھوڑی دیر کیلئے سٹیج پر آئے۔ دولہا دلہن کو مبارکباد دی اورانکے سہانے مستقبل کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمریم نواز نے خوشنماجیولری کے ساتھ جامنی جبکہ بیگم کلثوم نے ڈارک بلیوکلر کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ دعوت ولیمہ میں بھی مہمانوںکی تواقع مٹن قورمہ، چکن بریانی،گاجر کے حلوہ اورکشمیری چائے پرمشتمل ون ڈش سے کی گئی جبکہ دولہادلہن 10 بجے سے پہلے ہی واپس روانہ ہوگئے جس سے مہمانوںکی بھی بروقت واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔
ولیمہ
راحیل منیر، مہر النساءکی دعوت ولیمہ، وزیر اعظم، وزیراعلیٰ سمیت سیاسی ، سماجی شخصیات کی شرکت
Dec 28, 2015