واشنگٹن: مارچ میں نواز مودی ملاقات کا امکان، وزیراعظم نیو کلیئر سمٹ میں پاکستان کے فل سپیکٹرم پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف اگلے برس مارچ میں نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس میں عالمی سربراہوں کو پاکستان کے”فل سپیکٹرم ایٹمی ڈیٹرنس “ کی ضروریات، اور اسباب و وجوہ کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ یہ کانفرنس مارچ میں واشنگٹن ڈی سی میں ہو رہی ہے اور صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میںشرکت کی دعوت دی ہے۔ خیال رہے کہ روں سال کے اوائل میں سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے امریکہ میں منعقد ایک کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی ڈاکٹرائن ”کم از کم قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرنس “ کے بجائے” فل سپیکٹرم ڈیٹرنس“ پر مبنی ہے ۔ ماہرین اس کی تشریح یوں کرتے ہیں کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت، روایتی یا ایٹمی، اسکا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیگا۔ باور کیا جاتا ہے کہ بھارت کی روزافزوں روایتی فوجی طاقت کے جواب میں پاکستان نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس موقع پر مدعو ہوں گے۔ یہ کانفرنس 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہوگی۔
سکیورٹی کانفرنس/ نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...