قومی ہاکی چیمپئن شپ : پی آئی اے‘ پاکستان سٹیل‘ پورٹ قاسم‘ نیشنل بینک کی ٹیمیں کامیاب

کراچی(سپورٹس رپورٹر)62 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی یکطرفہ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ قومی چیمپئن شپ کی ٹائٹل ہولڈر پی آئی اے نے ریلوے کو4-1 گول سے پاکستان سٹیل نے کسٹمز کو5-3 گول سے پورٹ قاسم نے سندھ کو7-0 گول سے اور نیشنل بنک نے نیوی کو4-2 گول سے شکست دی۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں پی آئی اے اور ریلوے کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کھیل کے 57 ویں منٹ تک پی آئی اے کو3-0 سے برتری حاصل تھی۔ احسان اللہ نے34 اور36 ویں منٹ پر مسلسل 2 پنالٹی کارنر سے فائدہ اٹھاکر اپنی ٹیم کو2-0 گول سے برتری دلادی57 ویں منٹ پر محمد زبیر نے اسکور3-0 کردیا۔58 ویں منٹ پر ریلوے کے خالد احمد نے ایک گول کے مارجن کو کم کیا تاہم59 ویں منٹ پر محمد زبیر نے اپنا دوسراگول کرکے پی آئی اے کو4-1 گول سے فتح دلادی۔ اسٹیل ملز اور کسٹمز کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ اسٹیل ملز کے محمد عمران نے 2 فیلڈ اور ایک پی سی پر گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اسٹیل ملز کی جانب سے ایک ایک گول سلطان اشرف اور ماجد نے بنایا پاکستان کسٹمز کی جانب سے محمد قاسم‘ جنید منظور اور محمد متین نے ایک ایک گول اسکور کیا اس طرح پاکستان اسٹیل نے یہ میچ5-3 گول کے مارجن سے اپنے نام کیا۔ ایک اور یکطرفہ مقابلے میں پورٹ قاسم نے ہوم ٹیم سندھ کو7-0 گول سے پچھاڑ دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کاشف جواد نے تین فیلڈ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ شکیل عباسی نے 2‘ ناصر شہزاد اور محمد عاطف نے ایک ایک گول بنایا۔ کھیلے گئے چوتھے میچ میں نیشنل بنک نے نیوی کو4-2 گول سے شکست دی۔ نیوی ایک گول کی برتری کے باوجود شکست سے بچ نہ سکی۔21 ویں منٹ پر اسد عزیز نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم نیشنل بنک کے بلال قادر نے 25 اور33 ویں منٹ پر مسلسل2 فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ نیشنل بنک کی جانب سے 52 ویں منٹ پر اختر علی اور دلبر حسین نے 54 ویں منٹ پر ایک ایک گول کرکے نیشنل بنک کو4-2 گول سے برتری دلادی۔ نیوی کی جانب سے اختتامی لمحات میں محسن صابر نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی شکست کو4-2 کردیا۔ چیمپئن شپ کے چوتھے اور پیر کو بھی چار میچز کھیلے جائیں گے۔ ایئرفورس کا مقابلہ بلوچستان سے پنجاب کا سوئی سادرن گیس سے آرمی کا خیبر پی کے اور پی ٹی وی کا اسلام آباد سے مقابلہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...