میلبورن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن میزبان آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔جہاں آسٹریلیا کے چار بلے بازوں نے سنچریاں لگائی وہیں ویسٹ انڈیز کا سکور 100 بھی نہیں پہنچا ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آو¿ٹ ہو چکے ہیں۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے تھے جبکہ ڈیرن براوو اور بریتھویٹ کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 551 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کے علاوہ جتنے بیٹسمین کریز پر اترے انھوں نے سنچری لگائی۔ اوپنر جو برنز (128)، عثمان خواجہ (144)، کپتان سٹیون سمتھ (134)ناٹ آو¿ٹ اور ایڈم ووگز (106)ناٹ آو¿ٹ نے سنچریاں بنائیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے دو اور بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کیں۔دوسرے دن ویسٹ انڈیز کا پہلی وکٹ 35 رنز پر گری اور پھر 50 تک تین وکٹیں گر گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹنسن، ناتھن لیون اور پیٹر سیڈل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں آسٹریلیا ایک صفر سے آگے ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 212 رنز سے کامیابی ملی تھی۔