لاہور (اےن اےن آئی ) ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حےات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلےم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہےں اور تعلےم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔اےک انٹر وےو کے دوران اداکارہ نے کہاکہ جہاںعزت نہ ملے وہاں نہےں جاناچاہیے ،بھارت مےں ہمارے فنکاروں اور شاعروں کے ساتھ جو سلوک کےا جاتاہے وہ قابل مذمت ہے ۔مےری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہےں ہوتی مگر فنکار کےلئے عزت اور احترام زےادہ اہمےت رکھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعےار دےگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے مےں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معےار کے ڈراموں کی صف مےں شامل ہوجائے گی ۔