کلاشنکوف کلچر اور ذات برادری پر مبنی فلموں نے انڈسٹری برباد کی :حسن عسکری

Dec 28, 2015

لاہور (اےن اےن آئی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سےنئر ہداےتکار حسن عسکری نے کہا ہے کہ کلاشنکوف کلچر اور ذات برادری پر مبنی فلموں نے فلم انڈسٹری کی بربادی مےں اہم کردار اداکےا ،بدقسمتی سے پروفےشنلز نے جیسے ہی فلمےں بنانے سے کنارا کشی اختیار کی ان کی جگہ پر دےہاڑی باز لوگوں نے اپنے کالے دھن کو سفےد کرنے کےلئے ذات ، برادری اور غنڈوں بدمعاشوں پر فلمےں بنائیںجس کی وجہ سے شائقےن فلم سےنما گھروں سے دور ہوتے چلے گئے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مختلف شخصیات کی طرف سے زیادہ تعداد میں فلمیں بنانے کی باتیں تو کی جاتی ہیں لیکن یہ بھی بتایا جائے فلموں کی نمائش کہاں پر ہونی ہے کیونکہ پنجاب کے بڑے سےنماگھروں کوگراکر تو شاپنگ پلازوں مےں تبدےل کردےاگےا ہے ۔فلمساز کواپنی فلم کی نمائش کےلئے سےنماگھر دستےاب نہیں ہوتے جس کہ وجہ سے اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ہداےتکار وں اور اچھے لوگوں کی مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیںتاکہ فلم بینوں کو اچھی اور معےاری فلمےں دےکھنے کو ملےں ۔

مزیدخبریں