لاہور (خبر نگار) پاکستا ن تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں ،لیکن کشمیر کے مسئلے پر اہم قومی امور پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاکستان ایک آزاد ملک ہے یہ کسی کے باپ ،داد کی ذاتی جاگیر نہیں ، نوازشریف قومی مفادات کو نظرانداز کر کے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں ، نریندر مودی کے ساتھ ہر جگہ جدال کی موجودگی قومی اور ذاتی مفادات کا ٹکرائو ہے ، تحریک انصاف کا موقف واضح ہے کہ بھارت سے برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہئے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک اس خطے میں پائیدار عمل کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا، نریندری مودی کا دورہ پاکستان مشکوک تھا کہ انہیں ویزہ جاری کیا گیا ہے کہ نہیں اس کی قومی اسمبلی کے اندر اس کی وضاحت کی جائے ۔ اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے ‘ بجلی اور گیس کے بحرا ن نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ‘ بجلی اور گیس کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ سے عام آدمی معما لاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ‘ بچے بغیر نا شتے کے سکول جا رہے ہیں ‘ اور غریب عوام باہر سے کھانا منگوانے پر مجبو رہیں ‘حکمران اپنے ناکام منصوبوں پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے بجلی اور گیس کے منصوبو ں پر پیسہ لگاتے تو آج عوام کو بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ کے عذاب کاسامنا نہ ہوتا ۔ انہو ںنے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھین لی ہیں ‘ ایک طر ف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تو دوسری طر ف بجلی ‘ گیس ‘ پانی بھی عوام کو دستیا ب نہیں ہے۔
مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا: اعجاز چودھری
Dec 28, 2015