ننگرہار:4فوجیوں کے قتل کا بدلہ ‘ 5داعش جنگجوئوں کے سرقلم

جلال آباد (این این آئی+رائٹرز) افغان حکام نے مشرقی صوبے ننگر ہار میں داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کے سر قلم کر دیئے ہیں ۔یہ کارروائی داعش کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز کے چار افراد کو اغواء کے بعد ان کے سر کاٹنے کے بدلے میں کی گئی ہے ۔ اچین ضلع کے گور نر حاجی گلاب مجاہد نے بتایا کہعسکریت پسندوں کا تعلق وادی تیراہ سے ہے۔ داعش کے عسکریت پسندوں کے سر اچین ضلع میں کاٹے گئے ہیں۔ ادھر ننگرہار میں جھڑپیں،داعش کے 9 جنگجو،4 ملیشیا ارکان ہلاک ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن