میئر راولپنڈی سردار نسیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے راولپنڈی کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے میئر سردار نسیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال کی جانب سے دائر کی گئی 2 متفرق درخواستوں کی سماعت کا آغاز کیا ۔ درخواست گزاران کے وکیل اقبال گیلانی اور سردار نسیم کی طرف سے سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ کمشن کے روبرو پیش ہوئے۔ درخواست گزاران کے وکیل اقبال گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ سردار نسیم نے تحصیل میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے دوران ووٹرز سے بیلٹ پیپر لے کر ان پر مہریں لگائیں اور خود ووٹ پول کئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ 28 نومبر کو سردار نسیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ 22 دسمبر کو ہونے والا الیکشن 15 نومبر کے واقعات کی بنا پر کالعدم قرار دلوانا چاہتے ہیں جبکہ 15 تاریخ کو ہونے والے واقعات کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...