خیبر پی کے نیب نے 3 برسوں میں 351 بااثر ملزم گرفتار کئے: رپورٹ

Dec 28, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب )خیبر پی کے نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،گذشتہ تین سالوں کے دوران میگا کرپشن کیسوں میںکئی سابق وفاقی و صوبائی وزرائ، اہم بیوروکریٹس اور سینئر پولیس افسران سمیت 351 انتہائی بااثر ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی قومی دولت کے 2 ارب 53کروڑ روپے سے زائد ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے، کرپشن شکایات پر 429انکوائریاں کر کے 166 کیسوںکی تحقیقات ہوئیں اور 120 کرپشن ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گئے، عدالتوں سے ملزمان کو دلائی گئی سزائوں کی شرح 74 فیصد رہی، ڈی جی نیب خیبر پی کے شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ نیب پربلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، نیب ملک میں اینٹی کرپشن کا وہ واحد اداراہ ہے جس کی کارکردگی اور انسداد بدعنوانی کی کاوشوں کو اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سمیت کئی عالمی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں نے سراہا ہے۔ وزات داخلہ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد املیش نے نیب کو کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے والے ایف آئی اے افسر مظہر کاکا خیل کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔

مزیدخبریں