لوڈ شیڈنگ جاری، گیس کی بندش بھی برقرار، ساہیوال، شرقپور میں لوگوں کا احتجاج

لاہور (نامہ نگاران) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ گیس کی بندش بھی برقرار رہی جس کیخلاف ساہیوال اور کمالیہ میں لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق سردی میں شدت آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی۔ گیس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا‘ شہریوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے سخت سردی میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں زیادہ تر گیس نہیں ہوتی اگر کسی وقت گیس آبھی جائے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا وغیرہ بھی تیار نہیںہوتا۔ شہریوںنے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات اور پریشانی بڑھ گئی ۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہریوں نے احتجاج کیا اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ساہیوال /سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق شہر میں 5 گھنٹے جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے بجلی بند کی گئی۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ شہری علاقوں میں گیس کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ جس سے شہریوں کو کھانے پکانے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق شرقپور شریف میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پریشر میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ کھانا پکانا ناممکن ہو چکا ہے۔
لاہور (کامرس رپورٹر)تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے نو پاور جنریشن یونٹ اور غازی بروتھا کے تین پاور جنریشن یونٹ بند ہو گئے تربیلا سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر صرف 360 میگاواٹ اور غازی بروتھا کی 350 میگاواٹ رہ گئی ۔ تربیلا سے پانی کا اخراج کم کرکے صرف بارہ ہزار کیوسک کر دیا گیا ۔ہائیڈل کی پیداوار میں کمی سے بجلی کی مجموعی پیداوار کم ہو گئی ہے جس کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا ہے ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر د س گھنٹے تک کردیا گیا ہے ۔ مرمت کے نام پر بھی لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی کی بندش بڑھا دی گئی تمام سب دویژنوں میں تین سے چار یونٹ اٹھ سے دس گھنٹے بند رکھے گئے ۔ دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث ان علاقوں میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کے پریشر میں مزید کمی ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...