لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی پر کوئی پابندی نہیں مگر میں تحریک انصاف میں مطمئن ہوں۔ جو پارٹی چھوڑ کر جانا چاہے چلا جائے، لیکن پیپلز پارٹی مجھے کیا کرے گی؟ میں جہاں بیٹھا ہوں، مطمئن ہوں۔ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو سے توقعات رکھی ہوئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بارے میں کیوں سوچا گیا؟ زرداری کی موجودگی میں بلاول کو وہ آزادی نہیں مل سکتی۔ اپوزیشن کی صلیب پی ٹی آئی تنہا اٹھائے گی۔ جب آصف زرداری پارلیمنٹ آئیں گے تو بلاول دب جائیں گے۔