کوہلو: مارکیٹ کی چھت پر رکھا بم پھٹ گیا 5 افراد زخمی ‘فیصل آباد میں دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ/ فیصل آباد(بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بازار میں مارکیٹ کی چھت پر رکھا ہوا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ کوہلو بازار میں واقعہ میر یار محمد مارکیٹ کی چھت پر متعدد افراد بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لئے نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ زخمیوں میں قبائلی رہنما میر خالد، اصغر مری، میر ایوب شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے مرو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سروکلی چارسدہ کے علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شخص کا نام منصب تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جارہا ہے۔ ا س کے قبضے سے 4 ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...