لاہور (خبرنگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے (ق) لگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاست میں ہونیوالی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی اور غیرملکی حالات کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں (ق) لیگ کے سینئر مرکزی نائب صدر اجمل وزیر خان بھی موجود تھے۔ فضل الرحمن نے شجاعت حسین کی صحت یابی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور جبکہ چودھری شجاعت نے انہیں اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں شائستگی، روداری، تحمل، برداشت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔
لاہور :فضل الرحمن کی شجاعت سے ملاقات، ملک میں سیاسی تبدیلیوں پر بات چیت
Dec 28, 2016