لاہور (خصوصی نامہ نگار) ضلع لاہورکے زیر اہتمام جامع مسجد الرحیم اچھرہ لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا صدارت پیر سید محمد ذیشان المجتبیٰ شاہ نے کی ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ برما ،شا م،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر قیامت برپا ہے۔اور ادھر نیو ائیرنائٹ کے جشن منائے جا رہے ہیں۔ 4 جنوری کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک اسلام بچائو مارچ کیا جائیگا ۔