اسلام آباد /بیجنگ (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو پورے خطے کو آپس میں جوڑ دے گا، سی پیک کے تحت اب تک 30بلین ڈالرز پراجیکٹس کو عملی بنا یا جا چکا ہے، چھٹی جے سی سی میں نئے پراجیکٹس کی شمولیت سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا، سی پیک کے تحت جاری پاک چین صنعتی تعاون پاکستان میں معاشی انقلاب کا باعث بنے گا ۔پاکستان اور چین مل کر سی پیک کی مخالف قوتوں کو نا کام بنائیں گے۔
پاکستان اور چین مل کر سی پیک کی مخالف قوتوں کو ناکام بنائینگے: احسن اقبال
Dec 28, 2016