سی پیک کی تکمیل کیلئے آرمی چیف کا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے باور کرایا کہ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے۔ دشمن کے بہکاوے میں آنیوالے ناسمجھ بھائیوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان ہمارا گھر، قبیلہ اور ملک ہے۔ اسکی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کو قومی یکجہتی اور سلامتی کا ضامن اور علامت قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر سی پیک کو بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلوچستان ملک کا بڑا اور انتہائی اہم حصہ ہے۔بلوچستان کی ترقی ہم سب کی ترجیح ہے کہ اس کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔ سی پیک کی بروقت تکمیل سے بلوچستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو گا اور آنے والے وقتوں میں خطے کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے لیکن یہ ترقی ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی وہ اس کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف کی طر ف سے واضح اور دوٹوک الفاظ میں سی پیک کو بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار خوش آئند اور حوصلہ افزاءہے۔ اس سے ملک میں نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتیں یقیناً اپنے انجام سے دوچار ہوں گی۔ اندرون ملک گوادر بندرگاہ اور راہداری کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے پیش نظر قوم کا اتحاد اور ناراض بلوچ بھائی جو ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہیں، ان کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...