اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کردی ۔ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7.روپے 30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 8 ارب 90 کروڑ روپے جبکہ جنریشن مکس میں بہتری کی وجہ سے 15 ارب روپے کی بچت ہوئی ۔ دوسری جانب کے الیکڑک کے لیے بجلی کی قیمت میں ساٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
,فیول ایڈجسٹمنٹ: نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 3.60 روپے فی یونٹ کمی
Dec 28, 2016