کلرکس فاونڈیشن کے قیام کےلئے وزیر اعظم سے بات کر کے اسے یقینی بناﺅنگا،راجہ ظفر الحق

Dec 28, 2016

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ )سینٹ میں قائد ایوان و چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے کلرکس فاونڈیشن کے قیام کا وعدہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف سے بات کر کے اسے یقینی بنائیں گے ، ایپکا کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈجائز ہے، حکومت سے اس کی منظوری کے لیے اپنی سطح پر ہر کوشش کرونگا، وزیر خزانہ کے پاس بھی جاناپڑاتو جاﺅں گا،حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اپ گریڈیشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔وہ گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایپکاراولپنڈی کے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لینے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ورکن قومی اسمبلی ملک ابرار ، ممبران پنجاب اسمبلی تحسین فواد ، زیب النساء،ایپکا پاکستان کے صدر حاجی محمد اسلم خان ، ایپکا پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب فخرالرحمن ، ایپکا آذادکشمیر کے صدر صدیق شاہ ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ملک اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہورالحق، ڈائریکٹر ہاوسنگ سمیت دیگر محکمہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی ، مہمان خصوصی نے نومنتخب صدر سردار حنیف ، جنرل سیکرٹری چوہدری وحید مراد ،چیئرمین ایپکار اولپنڈی افتخار گڈو، وائس چیئرمین فہیم اکبر جنجوعہ،سینئر نائب صدور شاہد رضاپادری ، عامر مقصود بٹ ، چوہدری ارشد ڈحلوں ، نائب صدورملک جمیل اعوان ،حاجی محمد اکرم ، محمد انوربیگ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ابرار خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ محمد جہانگیر ، جوائنٹ سیکرٹری صوفی محمد اقبال ، پریس سیکرٹری قاری محمد بشیر ، ڈپٹی پریس سیکرٹری شجاع ظفر قریشی، فنانس سیکرٹری محمد شکیل اختر میو، ڈپٹی فنانس سیکرٹری فہید اسلم اورآفس سیکرٹری سرفراز احمد قریشی سے حلف لیا،بعدازاں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ کلرکس فاونڈیشن کا قیام وقت کی ضرورت ہے ، حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم محمدنواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے بہت سنجیدہ ہیں ، اپ گریڈیشن کے ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی اسی ویژن کا نتیجہ ہے ، ایپکا کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ لے کر اور اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار اداکروں گا، جب سرکاری ملازمین کو بہتر ماحول اور معاشی خوشحالی ملے گی تو وہ جی جان سے کام کریں گے ، مرکزی صدر اپیکاحاجی اسلم اور پنجاب صدر حاجی ارشاد نے اپنے اپنے خطاب میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرتے تفصیلی طور کلرکوں کے مسائل اور اسکے جاری جدوجہد بیان کرتے ہوئے نومنتخب عہدے داروں سے یقین دہانی لی کہ وہ بلاتخصیص کلرک برادری کے مسائل کے حل کےلئے کوشش کریں گے ، ، تقریب سے ملک ابرار ، تحسین فواد، زیب النساء، فخرالرحمن، صدیق شاہ ، فہیم اکبر جنجوعہ اور افتخار گڈوسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں