ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات کا پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے جا پہنچا ہے. سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گوپس، ہنزہ میں منفی چھ، گلگت میں منفی پانچ، استور میں منفی تین، بگروٹ، دیر، کالام، قلات میں منفی دو اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ پنجاب کےمیدانی اوربالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے.محکمہ موسمیات کےمطابق اگلےچوبیس گھنٹے میں پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں مزید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی پنجاب اوربالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان
Dec 28, 2016 | 20:34