امریکہ کو ڈومور کے جواب میں نومور کردیا، امداد پر لعنت بھیجتے ہیں: رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزےر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنوےر حسین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے ہمارے پاس دنےا کی جدےد ترین جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی ہے پاکستان کی مسلح افواج دنےا کی بہترین فوج ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخےر بھارت سمیت کسی بھی پاکستان مخالف ملک نے کسی قسم کا اےڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ اسکی آئندہ آنےوالی نسلیں بھی ےاد رکھیں گی امریکہ کو ڈومور کے جواب میں حکومت نے نو مور کردےا ہے امریکہ کی امداد پر لعنت بھیجتے ہیں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی قربانےوں کو تسلیم نہیں کیا انڈےا نے افغانستان میں دہشت گردی کی نرسرےا ں بنا رکھیں جہاںسے وہشت گرد پاکستان میں آکر تخریبی کاروائیاں کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں قائداعظم کے ےوم ولادت اور کرسمس تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئرمین ایم سی شرقپور شرےف میا ں عمران اشرف ےعقومیہ، میڈےا کو آرڈنیٹر ندیم گو ریہ ، امےدوار پی پی 165میاں عبدالروف، حکیم سلیم ، چودھری شہباز اصغر، عدنان جاوےد پھول مسیح اور دےگر نے بھی خطاب کیا اپنے فارم ہاﺅس مرےدکے میں روس روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزےر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنوےر حسین نے کہا کہ ملکی آزادی خود مختاری اور سلامتی پر کو ئی آنچ نہیں آنے دینگے دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی ہے دنےا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانےوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم نہ ڈالے امریکہ سمےت جو ملک پاکستان کے ساتھ جس لہجے میں بات کرے گا اسی لہجے میں اسے جواب ملے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اشتراک کے نئے معاہدے کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمےان ایک نئے دور کا آغا ہو گا چین ،روس اور پاکستان ملکر دنےا میں قیام امن کے لئے ایک ساتھ چلیں گے کیونکہ بھارت ،ریکہ گھٹ جوڑ خطے سمےت پوری دنےا میں طاقت کے توازن میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنےاد پر الیکشن مین حصہ لے گی اور ملک گےر کا مےابی حاصل کرے گی طوطا فال نکالنے والے نجومیوں نے ہر روز حکومت ختم ہو نے کی بات کی 2017ختم ہو گےا مگر حکومت ختم نہیں ہو ئی الیکشن 2018میں ہونگے ہمارے مخالفین حکومت جانے کی باتیں کرنے کے بجائے الیکشن کی تےاری کریں۔
رانا تنویر

ای پیپر دی نیشن