لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گریڈ 18 کے افسر راجہ منصوراحمد گریڈ 19 کی پوسٹ پر تعینات اور نجی ادارے میں ملازمت بھی کررہے ہیں۔ قانون کے مطابق کسی بھی افسر کو تین ماہ سے زائد تک اگلے گریڈ کے سیٹ پر اضافی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی لیکن راجہ منصور احمد ایک سال سے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بجائے ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ راجہ منصوراحمد لاہورکے معروف نجی تعلیمی ادارے میں پروریکٹر کے عہدے پربھی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔