پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشین بندر گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال

Dec 28, 2017

لاہو(خبر نگار) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کے ملائشین بندر گاہ کے دورہ خیر سگالی پر پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا‘ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے ملائشین نیوی کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے ملائشین بندر گاہ کا خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا پی این ایس سیف اور رائل ملائشین نیوی کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔

مزیدخبریں