مظفرآباد(آن لائن) تاجروں کے احتجاج کے باعث چکوٹھی-اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے کشمیر کے دونوں جانب تجارت معطل ہوگئی۔تاجروں کا دعوی تھا کہ پولیس اور پاکستان کسٹم کی جانب سے ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے تاجروں کی جانب سے شکایت کی جارہی تھیں کہ جب ان کے ٹرک اور دیگر تجارتی سامان آزاد کشمیر سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے لگتا ہے تو کسٹم حکام کی جانب سے چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا جاتا ہے۔ اس بارے میں انٹراکشمیرٹریڈرز کے ترجمان اعجاز میر نے دعوی کیا کہ جیسے ہی ہمارے ٹرک کوہالہ پل پار کرتے ہیں ہمیں پہلے خیبرپی کے پولیس کو مٹھائی دینی پڑتی ہے اور اس کے بعد پنجاب پولیس بھی ہم سے اپنے حصے کی مٹھائی مانگتی ہے۔