جہلم: عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں ہی دو بار بجلی چلی گئی، شکایات کے انبار، لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

جہلم (نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں عوام نے مسائل اور کرپشن کی شکایات کے انبار لگا دیئے لائن سپرٹینڈنٹ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کے احکامات زیادہ شکایات بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،کم وولٹچ، گھروں کے اوپرسے بجلی کی تاریں گزرنے ،ٹرانسفارمرز کی خرابی کے بارے میں تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا تمام گندے انڈے ایک ہی برتن میں اکٹھے ہو گئے شاہ محمود قریشی نے تین سیاسی باپ بدلے ہیں سپریم کورٹ کے ججوں کو میں نے خود یہ کہتے سنا ہے کہ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں نواز شریف عدلیہ کے بارے میںجو باتیں کر رہے ہیں وہ قانونی ہیں اصول انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا پیمانہ ایک ہو نا چاہے جہانگیر ترین کا ڈاکہ عدالت میں ثابت ہو چکا لیکن اس کے خلاف کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی نہ ہی نیب کا کیس بنایا گیا جب بھی الیکشن ہو گا نواز شریف ان کو ووٹ کے ذریعے نکال کر دکھائیں گے جو احتجاج کر رہے وہ پولیو زدہ لوگ ہیں عمران خان بے اصول انسان ہے ایان علی شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کا نام کیوں نہیں لیتے۔ گا زرداری کے ملنے سے علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہو گیا عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے دوران دو بار بجلی چلی گئی جس پر عابد شیر علی نے کہا کہ چلوں میڈیا کے لیے بریکنگ نیوز بن رہی ہے عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نوازشریف عدل و انصاف کی بات کرتے ہیں اصول عدل اور انصاف کے بغیر معاشرے صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں سیاست میںجو نواز شریف کا نظریہ ہے وہ ہی جیتے گا ، تم جتنے بھی چور اکٹھے ہو جاوٗ،عمران خان، آصف علی اور طاہر القادری جو اس کے اتحادی ہیں انہیں کراچی میں آتش زدی کے ساتھ ڈیڑھ سو خاندان اورڈیڑھ سو نعشیں زندہ جلاگئی کیا اس کے لیے کسی نے دھرنا دیا الیکشن جولائی اگست کو ہو گا جس میں پولیو زدہ لوگوں کو ٹیکے لگے گے نواز شریف نے پاکستان کی خدمت کی نام اور کھویا ہوا مقام دیا مشرف نے ملک کا ایسا حال کر دیا تھا کہ آزادی سے کہی جا نہیں سکتے تھے پاک فوج کے لوگ قربانیاں دے ہیں جو روز شہید ہو رہے ہیں پانامہ پیپر پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نواز شریف کے خلاف کیس فائل کر کے مہم چلائی گئی کہاں گئے کرپشن کے پیسے نیب کی ٹیم شیخ رشید کی مہمان کیسے بن سکتی ہے جو نواز شریف کا احتساب کر رہی ہوکلبھوشن ملک دشمن ہے ملک کا قانون اس پر بھی لاگو ہوتا ہے ہم نے عدلیہ بحالی تحریک چلائی عمران خان چوری سے اسلام آباد چلا گیا اعتزاز حسن گھر میںچھپ گیا۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ڈاکو، ٹیکس چور جہانگیر ترین ناجائز آف شور کپمنیوں کا مالک ہیں جو وزیر تھا مشرف کے دور میں عمران خان اس کا دفاع کر رہا ہے جو فوج کو ملوث کرنے کی سازش کرتے ہیں ان کے خلاف مقدمات بننے چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...