اشتہاری کراچی میں قید، خانیوال میں پولیس نے پناہ دینے پر مزدور کو پکڑ لیا، ورثاءکااحتجاج

خانیوال (خبرنگار) پولیس ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور رانا محمد فاروق کے حکم پر ٹی اے ایس آئی راو¿ عبدالحمید نے مزدور محمد اقبال کو اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کرکے حوالات بند کردیا اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کر لی جس اشتہاری کو پناہ دینے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ اشتہاری ساجد کراچی کی لانڈھی جیل میں بند ہے؟ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں جب ڈی ایس پی صدر چوہدری مقبول جٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہو تاہم وہ اس معاملے کے انکوائری کروا لیتے ہیں اگر ایسا ثابت ہوا تو مقدمہ فوری خارج کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...