امریکہ کو ڈومور کے جو ا ب میں نو مور کر دیا، امداد پر لعنت بھیجتے ہیں: رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے ہمارے پاس دنیا کی جدید ترین جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی ہے پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بھارت سمیت کسی بھی پاکستان مخالف ملک نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ اسکی آئندہ آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی امریکہ کو ڈومور کے جواب میں حکومت نے نو مور کردیا ہے امریکہ کی امداد پر لعنت بھیجتے ہیں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا انڈیا نے افغانستان میں دہشت گردی کی نرسریا ں بنا رکھیں جہاںسے وہشت گرد پاکستان میں آکر تخریبی کاروائیاں کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں قائداعظم کے یوم ولادت اور کرسمس تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئرمین ایم سی شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ، میڈیا کو آرڈنیٹر ندیم گو ریہ ، امیدوار پی پی 165میاں عبدالروف، حکیم سلیم ، چودھری شہباز اصغر، عدنان جاوید پھول مسیح اور دیگر نے بھی خطاب کیا اپنے فارم ہائوس مریدکے میں روس روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملکی آزادی خود مختاری اور سلامتی پر کو ئی آنچ نہیں آنے دینگے دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی ہے دنیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم نہ ڈالے امریکہ سمیت جو ملک پاکستان کے ساتھ جس لہجے میں بات کرے گا اسی لہجے میں اسے جواب ملے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اشتراک کے نئے معاہدے کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے دور کا آغا ہو گا چین ،روس اور پاکستان ملکر دنیا میں قیام امن کے لئے ایک ساتھ چلیں گے کیونکہ بھارت ،ریکہ گھٹ جوڑ خطے سمیت پوری دنیا میں طاقت کے توازن میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن مین حصہ لے گی اور ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی طوطا فال نکالنے والے نجومیوں نے ہر روز حکومت ختم ہو نے کی بات کی 2017ختم ہو گیا مگر حکومت ختم نہیں ہو ئی الیکشن 2018میں ہونگے ہمارے مخالفین حکومت جانے کی باتیں کرنے کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن