ملتان (کرائم رپورٹر) لا ہور ہائیکورٹ ملتان نے ایجوکیٹرکو برخواست کرنے کی کارروائی کا فیصلہ روکتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔قبل ازیں صبا سرور نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ یونین نمبر 20کی رہائشی ہے گورنمنٹ ہائی سکول میں ریاضی کی ای ایس ای تعینات ہوئی تھی اور کام شروع کردیا تھا لیکن اب دیگر عہدے کی سکونتی آمنہ حسین نے درخواست دی جس پر چئیرمین شکایت سیل نے درخواست منظور کرتے ہوئے در خواست گزار کو برخواست کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے ، فاضل عدالت نے مزید سماعت 30جنوری مقرر کی ہے۔
وضاحت طلب
ہائیکورٹ نے ایجوکیٹرز کو برخواست کرنے کی کارروائی کا فیصلہ روکتے ہوئے حکام سے وضاحت طلبکرلی
Dec 28, 2017