کراچی (نیوز رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ آج صبح دس بجے ماجوانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی طلبہ سوسایئٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انجینئرنگ کے شعبہ کے طلبہ کی جانب سے بنائے جانے والے پراجیکٹس کی دوسری نمائیش جونئیر اسپارک کا افتتاح کرینگے۔واضح رہے کہ اس نمائیش میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے نوجوان کمپیوٹر سائینٹسٹ اور انجینئرزالیکٹرونکس سرکٹ ڈیولپمنٹ کے حیرت انگیزپراجیکٹس پیش کرکے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرینگے۔یونیورسٹی کے طلبہ کی انیجینئرنگ و ٹیکنالوجی سے متعلق اس نمائیش میں ڈرونز،ریموٹ کنٹرولڈ کار،روبیٹک آرمز(اعضاء کی حرکت پر کنٹرول) سولر چارجر اور دیگر الیکٹرونکس مصنوعات اور کھیل پیش کئے جائیں گے۔انجینئرنگ پراجیکٹس کی یہ نمائیش تین بجے دن تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر تین بہترین پراجیکٹس کا اعلان کیا جائے گا۔ماجو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طلبہ سوسائٹی کی یہ نمائیش ماجو کے اساتذہ وحید الدین حیدر اور حافظ محمد شعیب اظہر کی زیر نگرانی منعقد کی جارہی ہے۔