نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے نچلی ذات کے صدر رام ناتھ کوونداس وقت شدید برہم ہوگئے اور تقریر بند کرکے تقریب کے منتظمین کو جھاڑ پلا دی جب ان منتظمین نے صدر کی تقدیر کے دوران شرکاء میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کرنا شروع کر دیئے جس سے تقریب میں بدمزگی پیدا ہوگئی۔ نئی دہلی میں انڈین اکنامک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس سے صدارتی خطاب کیلئے بھارتی دلت صدر کو مدعو کیا گیا تھا مگر انکی تقریر سنجیدگی سے سننے کی کسی نے زحمت گوارہ نہیں کی جب پر صدر رام ناتھ کووند نے آرگنائزر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ معیشت کی دنیا میں آج کل ہو رہا ہے میں وہی یہاں ہوتے دیکھ رہا ہوں میں آرگنائزر سے درخواست کرتا ہوں کہ کیا ازراہ کرم وہ کچھ دیر کیلئے فوڈ پیکٹس کی تقسیم بند کرنا پسند کرینگے۔